حیدرآباد۔9جون (اعتماد نیوز)ضلع مغربی گوداوری کے کوئل گوڈیم میں آج صبح
ایک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ پلاسٹک کے اشیا بھاری مقدار میں ایک جگہ پر
جمع ہونے
کے بعد اس جگہ آگ لگنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ چنانچہ اطلاع
پاتے ہی چار فائر انجنوں کو مقام حادثہ پر روانہ کیا گیا۔ نقصان کا انداز
50لاکھ کے قریب لگایا جا رہا ہے۔